جموں و کشمیر

بی جے پی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے:عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیرمیں تھری ٹائر جمہوریت قائم کرنے کا پرچار کر رہی تھی اب اس کی ایک ٹائر بھی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو پی اے جی ڈی کی میٹنگ ہوتی ہے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

 انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو چھوڑئے اب بلدیاتی انتخابات بھی ٹال دئے گئے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ کے کنزر علاقے میں ایک عوامی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں الیکشن نہ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ بی جے پی الیکشن میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے’۔ ان کا کہنا تھا: ‘اسمبلی انتخابات کو چھوڑئے اب بلدیاتی الیکشن بھی ٹال دئے گئے ہیں سری نگر میونسپلٹی نہیں رہی، جموں میں بھی میونسپلٹی ختم ہو رہی ہے اور جنوری تک پنچ اور سر پنچ بھی نہیں رہیں گے’۔انہوں نے کہا: ‘اگر بی جے پی کو لگتا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوں گے تو یہاں کب کے الیکشن منعقد ہوئے ہوتے’۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیرمیں تھری ٹائر جمہوریت قائم کرنے کا پرچار کر رہی تھی اب اس کی ایک ٹائر بھی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو پی اے جی ڈی کی میٹنگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا: ‘پچھلے دنوں اسرائیل اور غزہ کا مسئلہ تھا تو اس معاملہ پر میٹنگ ضروری تھی تو فاروق صاحب نے پی اے جی ڈی کے لیڈراں خاص کر تاریگامی صاحب اور محبوبہ صاحبہ کے ساتھ ملاقات کی’۔ انہوں نے کہا کہ جب آگے بھی کوئی ایسا معاملہ ہوگا تو وہ ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w