شمال مشرق

فجر کی نماز کو جانے کے دوران ٹی ایم سی لیڈر کا گولی مارکر قتل

مشتعل ہجوم نے قتل کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو زدوکوب کیا۔ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس شخص کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد قریب کے ایک دوسرے گائوں میں دلوخاکی میں شدید ناراضگی پھیل ۔

کلکتہ: جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگرکے بامان گاچھی علاقہ میں ترنمول کانگریس کے علاقائی صدر سیف الدین لشکر کو کل شرپسندوں نے قتل کر دیا تھا۔سیف الدین لشکر صبح سویر نماز پڑھنے کیلئے مسجد جارہے تھے اسی وقت بائیک پر سوار بدمعاشوں نے پکڑ کر گولی مار دی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بورا بنڈہ میں شرپسندوں کی جانب سے منصوبہ بند طریقہ پر ایک شخص پر قاتلانہ حملہ
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
مفرور ٹی ایم سی قائد شیخ شاہجہاں 17 کاروں کا مالک

 قتل سے عین قبل کے لمحے کی چند تصاویر سی سی کیمرے میں قید ہوئی ہیں۔ ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر کو منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا گیاہے۔ مشتعل ہجوم نے قتل کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو زدوکوب کیا۔ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس شخص کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد قریب کے ایک دوسرے گائوں میں دلوخاکی میں شدید ناراضگی پھیل ۔

یہ گائوں بمنگاچھی سے 5کلومیٹر دور ہے ۔ اس گاؤں میں سی پی ایم کا زیادہ اثر ہے۔ کم از کم 20 گھروں میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ گھروں کو آگ لگا دی گئیہے ۔

اس دوران پولس نے ترنمول لیڈر کے قتل کی تحقیقات کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کو یقین ہے کہ سیف الدین لشکر نامی ترنمول لیڈر کو منصوبہ بند طریقے سے مارا گیا ہے۔ شرپسندوں کو صبح سویرے نماز پڑھنے جانے والے شخص کے بارے میں پہلے سے ہی اطلاع تھی۔ اس لیے حملہ ہر قسم کی پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

a3w
a3w