دہلی

ایئر انڈیا کے طیارہ میں پیشاب کرنے کا کیس: سپریم کورٹ کا خاتون کی عرضی پر سماعت سے اتفاق

سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک 72 سالہ خاتون کی عرضی پر غور کرنے سے اتفاق کیا، جن پر ایک مرد ساتھی مسافر نے گزشتہ سال نومبر میں ایئر انڈیا کے ایک طیارہ کے اندر پیشاب کردیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک 72 سالہ خاتون کی عرضی پر غور کرنے سے اتفاق کیا، جن پر ایک مرد ساتھی مسافر نے گزشتہ سال نومبر میں ایئر انڈیا کے ایک طیارہ کے اندر پیشاب کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

عرضی میں اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کے سلسلہ میں ایک ایس او پی وضع کرنے کے لیے مرکز، شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ڈی جی سی اے اور ایئرلائنس کو ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا نے خاتون کی عرضی کا نوٹ لیا اور مرکز، ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوییشن (ڈی جی سی اے) اور ایئر انڈیا سمیت تمام ایئرلائنس کو نوٹسیں جاری کیں۔

عدالت ِ عظمیٰ نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر وضع کرنے کے لیے کیس کے سلسلہ میں موجود سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے مدد بھی طلب کی اور عرضی پر سماعت گرمائی تعطیلات کے بعد جولائی میں مقرر کی۔

خاتون نے مارچ میں مفادِ عامہ کی درخواست داخل کرتے ہوئے کہا تھا انھیں عدالت ِ عظمیٰ سے رجوع ہونے میں تامل تھا، کیوں کہ ایئر انڈیا اور ڈی جی سی اے واقعہ کے بعد توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ برتاؤ کرنے میں ناکام ہوگئے۔

دہلی کی ایک عدالت نے نیویارک تا دہلی ایئرانڈیا کی پرواز میں خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کے ملزم شنکر مشرا کو ضمانت منظور کی تھی۔

زیریں عدالت نے ایک لاکھ روپئے کے مچلکہ اور مساوی رقم کی ضمانت پر راحت منظور کی تھی۔ عدالت نے ان پر مختلف شرائط بھی عائد کی تھیں، جن میں یہ شامل ہے کہ وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کسی عینی شاہد پر اثرانداز نہیں ہوں گے یا کسی بھی انداز میں ربط پیدا نہیں کریں گے۔

a3w
a3w