جنوبی بھارت

بی جے پی نے راجیہ سبھا کیلئے گوا سے امیدوار کا کیا اعلان

گجرات، مغربی بنگال اور گوا میں راجیہ سبھا کی دس سیٹوں پر انتخابات کے لیے 6 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 جولائی اور نام واپس لینے کی تاریخ 17 جولائی ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں گوا کی خالی نشست کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔ بی جے پی کی آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق، پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے سدانند مہلو شیٹ تناوڑے کو گوا سے راجیہ سبھا کی خالی نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

گجرات، مغربی بنگال اور گوا میں راجیہ سبھا کی دس سیٹوں پر انتخابات کے لیے 6 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 جولائی اور نام واپس لینے کی تاریخ 17 جولائی ہے۔ تمام 10 سیٹوں پر 24 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن ہوگی۔

a3w
a3w