تلنگانہ: ایمبولینس کے انتظار میں خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دے دیا (ویڈیو)
سرکاری ہاسپٹل سے ایمبولینس 108 سرویس کو طلب کیا گیا مگر انہیں بتایا گیا کہ ایمبولینس میں فیول (پٹرول / ڈیزل) نہیں ہے اس لئے ایمبولینس پہونچنے سے قاصر ہے۔ تب حاملہ خاتون، ایمبولینس کے انتظار سے قاصر ہے۔
![ایمبولینس کے انتظار میں خاتون نے سڑک پر بچہ کو جنم دیا](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2023/08/NIRMAL-WOMEN-DELIVERY-780x470.jpg)
حیدرآباد: ضلع نرمل میں ایک آدیواسی خاتون نے ایمبولینس کے انتظار میں سڑک پر بچہ کو جنم دیا۔ اس حاملہ کو وقت پر ہاسپٹل منتقل نہیں کیا جاسکا۔ کیونکہ خاندان کے افراد کے فون کے باوجود ایمبو لینس نہیں پہونچی۔
بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس میں فیول (ایندھن) نہیں تھا۔ پمبی منڈل دور افتادہ گاؤں تلسی پیٹ کی رہنے والی گنگا منی نے جمعرات کی شب درد زہ کی شکایت کی۔ یہ گاؤں، سڑک ربط سے مربوط نہیں ہے اس لئے خاندان کے افراد نے اس خاتون کو ہاتھوں میں اٹھا کر لے گئے۔
ندی کو عبور کرنے کے بعد گنگا منی کو سڑک کے قریب منتقل کیا گیا جہاں سے منڈل ہینڈ کوارٹر کے سرکاری ہاسپٹل سے ایمبولینس 108 سرویس کو طلب کیا گیا مگر انہیں بتایا گیا کہ ایمبولینس میں فیول (پٹرول / ڈیزل) نہیں ہے اس لئے ایمبولینس پہونچنے سے قاصر ہے۔ تب حاملہ خاتون، ایمبولینس کے انتظار سے قاصر ہے۔
تب حاملہ خاتون، ایمبولینس کے انتظار میں 4گھنٹے گذار چکی تھی۔ آخر کار خاندان کے افراد کی مدد سے گنگامنی نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم د یا۔ زچگی کے بعد ایمبولینس پہنچی۔
زچہ اور بچہ دونوں کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے اور ان دونوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مقامی دیہاتیوں نے اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے گاؤں کو سڑک سے مربوط کرنے کا مطالبہ کیا۔