شمال مشرق

جلیبی کو لے کر بی جے پی نے کانگریس کی چٹکی لی

دو دن پہلے ایگزٹ پول نے کانگریس کی واپسی کی پیشین گوئی کی تھی اور صبح کے رجحانات میں کانگریس آگے تھی۔ ہریانہ کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر 'رام-رام ہریانہ'جلیبی ڈے مبارک۔‘‘

چندی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات کی گنتی کے دن جیسے ہی رجحان تبدیل ہوا، بی جے پی نے جلیبی کو لے کر کانگریس کی چٹکی لی۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے ایگزٹ پول نے کانگریس کی واپسی کی پیشین گوئی کی تھی اور صبح کے رجحانات میں کانگریس آگے تھی۔ ہریانہ کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ‘رام-رام ہریانہ’جلیبی ڈے مبارک۔‘‘

تاہم چند گھنٹوں کے بعد جب تصویر بدل گئی اور بی جے پی کے تقریباً 50 سیٹوں کی برتری کے ساتھ تیسری بار حکومت بنانے کے امکانات زور پکڑنے لگے تو ہریانہ بی جے پی کے ’’ایکس‘‘ ہینڈل پر مذکورہ کانگریس کے ٹوئٹ رام-رام ہریانہ ماتورام جی (گوہانہ کے رہنے والے) آپ کی جلیبی، پان، گھی اور دودھ سب محفوظ ہیں کیونکہ بی جے پی تیسری بار آئی ہے۔

 سی ایل یو گینگ کے ہاتھوں لوٹ سے نجات مل گئی، نوجوانوں کی صلاحیتیں ساہوکاروں کے ہاتھوں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔ دلت بھائیوں کی شناخت برقرار رہے گی، وہ بھی ظلم سے بچیں گے۔ ہریانہ کے تمام خاندانوں کو مبارکباد۔

قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جلیبی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اتنی لذیذ جلیبی بڑے پیمانے پر کیوں تیار نہیں کی جاسکتی اور اسے بیرون ملک کیوں برآمد نہیں کیا جاسکتا۔ بی جے پی کے مبینہ حامیوں نے سوشل میڈیا پر یہ کہہ کر مذاق اڑانے کی کوشش کی تھی کہ جلیبی صرف گرم ہی کھائی جاتی ہے اور فیکٹری میں نہیں بن سکتی۔

 تاہم اس کے فوراً بعد جلیبی کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور ملک اور بیرون ملک پیک جلیبی کی فروخت کے ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کی وجہ سے بی جے پی کے مبینہ حامیوں کو خاموشی اختیار کرنی پڑی۔