کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے منتقل کئے جانے کا امکان

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا فقدان ہے اور اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
روہت اور کوہلی کی 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر کا فقدان ہے اور اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کی درخواست کی جاسکتی ہے۔2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی انگلینڈ،آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کےپاس ہے، بتایا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کو 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی جاسکتی ہے۔

سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکہ میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کےبرابر نہیں ہیں۔

ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکہ میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتے ہیں یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتے ہیں۔