دہلی

عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔

اس موقع پر جناب عباس نقوی،جناب شیخ جیلانی اور جناب دانش خان بھی موجود تھے

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے عیدالفطر سے قبل ملک بھر خصوصاً حیدرآباد میں مستحق مسلمانوں کے لیے ’سوغاتِ مودی‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے تحت شروع کی گئی اس مہم کا مقصد غریب مسلم خاندانوں کو خصوصی رمضان مودی کٹس فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عید کی خوشیاں بغیر کسی دشواری کے منا سکیں۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
ڈی جے ایس کے زیرِ اہتمام رمضان اجتماع اور افطارِ عام، مغل پورہ میں انعقاد

مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان اور اقلیتی مورچہ کے رہنما جناب میر فراست علی باقری کے ہمراہ آج وزیر سیاحت و ثقافت کے کیمپ آفس اکبر روڈ دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ’سوغاتِ مودی‘ مہم کے تحت تقسیم کی جانے والی خصوصی مودی کٹس کا پوسٹر جاری کیا۔اس موقع پر جناب عباس نقوی،جناب شیخ جیلانی اور جناب دانش خان بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر فراست علی باقری نے کہا کہ مقدس ماہِ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے پیش نظر یہ مہم شروع کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں اقلیتی مورچہ کے ہزاروں کارکن مساجد کے تعاون سے مستحق افراد تک پہنچیں گے اور رمضان کٹس تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ضرورت مند مسلم خاندانوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک اور عید الفطر کو خوشی سے منائیں۔