ایشیاء

عمران خان کی گرفتاری آپریشن، 65 سے زائد افراد زخمی

پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن گزشتہ روز سے تاحال جاری ہے۔ پولیس اور کارکنوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کی تعداد 65 سے زائد ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن گزشتہ روز سے تاحال جاری ہے۔ پولیس اور کارکنوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کے باعث علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

آپریشن کے باعث لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار اور جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 65 سے تجاوز کرگئی ہے۔ سروسز اسپتال میں 65 زخمیوں کو لایا گیا ہے ان میں 55 پولیس اہلکاروں کے ساتھ 8 شہری بھی شامل ہیں جب کہ میئو اسپتال میں تصادم سے زخمی تین پولیس اہلکار زیرعلاج ہیں۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1635870971838988288

ڈاکٹرز کے مطابق ڈنڈوں سے تشدد کے باعث پولیس اہلکاروں کو فریکچرز آئے ہیں۔ بیشتر اہلکاروں کے سر، ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ معمولی زخمیوں کو ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔

a3w
a3w