تلنگانہ
بی جے پی ریاستی صدر رام چندر راؤ کا یادگیری گٹہ مندر کا دورہ
انہوں نے مندر میں خصوصی پو جا میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا، ”میں نے دعا کی کہ لکشمی نرسمہا سوامی کا آشیرواد تمام لوگوں پر رہے“انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کی حیثیت سے تقرری کے بعد یادادری بھوانگیر ضلع کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر رام چندر راؤ نے آج یادگیری گٹہ میں سری لکشمی نرسمہا سوامی سے ملاقات کی۔
انہوں نے مندر میں خصوصی پو جا میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا، ”میں نے دعا کی کہ لکشمی نرسمہا سوامی کا آشیرواد تمام لوگوں پر رہے“انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کی حیثیت سے تقرری کے بعد یادادری بھوانگیر ضلع کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے لوگوں اور پارٹی صفوں سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ مقامی مسائل کو سمجھ سکیں۔بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جانگاؤں ضلع کا دورہ جاری رکھیں گے۔