ایشیاء

سعودی ولیعہد نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورہ کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورہ کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ ہوا، جس میں سعودی ولیعہد نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں پر بھی بات کی، اور سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے حالیہ تعاون پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w