دہلی

بی جے پی آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کرے گی

واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جمعہ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا منشور جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مودی یا امیت شاہ کے ہاتھوں انتخابی منشور کی اجرائی متوقع
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
بی جے پی نے اوما بھارتی کو بھی نظر انداز کردیا
بی جے پی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری
جے پی نڈا کی کل آمد

بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ اطلاعت کے مطابق پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا دوپہر 2 بجے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

بی جے پی نے دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 68 پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ براری اور دیولی سیٹیں اپنے اتحادیوں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی-رام ولاس) کے لیے چھوڑ دی ہیں۔ دہلی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 05 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 08 فروری کو ہوگی۔