شمالی بھارت

بی جے پی نے اوما بھارتی کو بھی نظر انداز کردیا

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش و سینئر قائد بی جے پی اوما بھارتی کو جن آشیرواد یاتر ا میں پارٹی کی جانب سے نظر انداز کردیا گیا۔ اس یاترا کو پارٹی کے سربراہ جے پی نڈ ا نے آج جھنڈی دکھائی۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش و سینئر قائد بی جے پی اوما بھارتی کو جن آشیرواد یاتر ا میں پارٹی کی جانب سے نظر انداز کردیا گیا۔ اس یاترا کو پارٹی کے سربراہ جے پی نڈ ا نے آج جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

اوما بھارتی نے انہیں مدعو نہ کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”شائد انہیں یہ ڈر ہوگا کہ اگر میں وہاں ہوتی تو عوام کی ساری توجہ مجھ پر ہوتی۔ اگر جیوترادتیہ سندیا حکومت تشکیل دینے میں (2020) مد د کئے تھے تو میں (2023 ء میں) بڑی اکثریت سے حکومت تشکیل دینے میں مدد کی تھی۔“

کبھی پارٹی کے بزرگ قائد ایل کے اڈوانی کے بہت ہی قریبی سمجھی جانے والی شعلہ بیاں قائد نے کہا”وہ (سندھیا) مجھے بھیتجہ کے طور پر پیارا ہے مگر میں کم از کم اتنی اہمیت کی حامل ہوں کہ یاترا کے آغاز کے موقع پر مجھے مدعو کیا جائے‘ چہ جائیکہ میں وہاں نہیں جاتی۔

لیکن میں بی جے پی کے لئے مہم چلاؤں گی اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لئے ووٹ اکٹھا کروں گی۔“بی جے پی نے اس سہو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے مگر ریاست کی اپوزیشن کانگریس نے کہا کہ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی کو مقبولیت دلانے والی رام مندر تحریک کی صف اول قائد بھارتی کو حاشیہ بردار کردیا گیا ہے۔

کانگریس قائد رندیپ سرجے والا جو آج بھوپال میں ہے کہا کہ بی جے پی اپنے قائدین کی توہین کرتی ہے۔اس معاملہ میں پوچھنے پر انہوں نے رپورٹرس سے کہا ”پارٹی نے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو حاشیہ بردار کردیا‘ مرلی منوہر جوشی کو سبکدوش کردیا۔۔ہمارے کلچر میں حتیٰ کہ بھگوان بھی ان کو معاف نہیں کرتا جو بڑوں کی عزت نہیں کرتے۔“

a3w
a3w