تلنگانہ

بی جے پی تلنگانہ میں 17اور ملک بھر میں 370نشستیں حاصل کرے گی:بنڈی سنجے

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹیوں میں معاہدہ ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے الزام لگایا کہ کانگریس اور بی آر ایس پارٹیوں میں معاہدہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم

حسن آباد حلقہ کے کوہیڑا میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی وجئے سنکلپ یاترا پر عوام کا کافی بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی 17لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ ملک بھر میں ان کی پارٹی کو 370نشستیں حاصل ہوں گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی، سی بی آئی اور ای ڈی پر کوئی اختیار نہیں رکھتی۔یہ دونوں صرف آزاد تحقیقاتی ایجنسیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کو یہ نوٹس سی بی آئی کے بنیادی ثبوتوں کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔