حیدرآباد

حیدرآباد۔ وجئے واڑہ آر ٹی سی ٹکٹوں پر10 فیصد ڈسکاونٹ

کارپوریشن نے مسافرین پر مالی بوجھ کم کرنے کے مقصد کے تحت ٹکٹوں پر ڈسکاونٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرنشین آر ٹی سی با جی ریڈی گووردھن اور منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی، سنجنار نے بتایا کہ مسافرین کو ان کے ٹکٹس پر 40سے50روپے کے ڈسکاونٹ کا پیشکش ملا کرے گا۔

حیدرآباد: ٹی ایس آر ٹی سی نے حیدرآباد۔ وجے واڑہ روٹ پر سفر کرنے والے مسافرین کو ٹکٹ پر10 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ڈسکاونٹ صرف ان مسافروں کو دیا جائے گا جو سپر لکژری اور راجدھانی بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی جاری
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ

 کارپوریشن نے مسافرین پر مالی بوجھ کم کرنے کے مقصد کے تحت ٹکٹوں پر ڈسکاونٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرنشین آر ٹی سی با جی ریڈی گووردھن اور منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی، سنجنار نے بتایا کہ مسافرین کو ان کے ٹکٹس پر 40سے50روپے کے ڈسکاونٹ کا پیشکش ملا کرے گا۔

 ایڈوانسڈ ریزرویشن کرانے والوں کو بھی رعایت دی جائے گی۔ ایسے مسافرین جو اپنے سفر کی تاریخ سے31 دن سے44دنوں قبل ایڈوانسڈ بکنگ کراتے ہیں انہیں ٹکٹ پر 5 فیصد ڈسکاونٹ ملے گا۔ اس طرح 44 سے 60 دن قبل پیشگی ریزویشن کرانے پر ٹکٹوں پر10فیصد ڈسکاونٹ ملے گا۔