حیدرآباد

بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کے دام ٹریپل کریئے: کے ٹی آر

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طورپر این پی اے حکومت کہتے ہوئے کہا ”ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو کامیابی کے ساتھ ٹریپل کرنے پرڈبل انجن کی حکومت کو مبارک ہو۔“

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذارصدرو وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کے دام ٹریپل کردیئے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طورپر این پی اے حکومت کہتے ہوئے کہا ”ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو کامیابی کے ساتھ ٹریپل کرنے پرڈبل انجن کی حکومت کو مبارک ہو۔“

بی آرایس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر اضافی قیمتوں کو واپس لے۔تارک راما راو نے پارٹی کے رکن و ان کے حامی پی وشویشورریڈی کے ٹوئیٹ کو بھی ٹیگ کیا جس میں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو برسوں میں مودی حکومت نے گھریلوپکوان گیس سلنڈرس کی قیمت میں 53فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

سال 2014سے گھریلو پکوان گیس سلنڈرس کی قیمت میں 169فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امیر، امیرترین بن رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔غریب، غریب ترین بن رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس میں اضافہ ہورہا ہے۔