مشرق وسطیٰ

ایران کا اسرائیل کے ٹیکنالوجی پارک پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ، شدید مالی نقصان، 7 افراد زخمی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

تہران: ایران نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملہ کردیا، بیرشیبہ میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا ہے، کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی کو اسکی وجہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی


اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعے کی صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔


ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے سے بیرشیبہ میں شدید نقصان پہنچا ہے، میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا، جس سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔


ایک فوجی اہلکار کے مطابق، آج صبح بیرشیبہ پر ایران کے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا، جسے روکا نہیں جا سکا اور کئی رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب گرا۔


یروشلم پوسٹ کے مطابق سوروکا میڈیکل سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرشیبہ کے علاقے میں میزائل گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح جنوبی اسرائیل پر ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی بارش کے بعد اسے کسی زخمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یہ حملہ اُس واقعے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد ہوا جب ایک ایرانی میزائل بیرشیبہ کے سوروکا ہسپتال سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


اسرائیلی ایمرجنسی سروس ایجنسی میگن ڈیوڈ ایڈم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق، جنوبی شہر کی ایک سڑک پر کئی مقامات پر آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے، جو مائیکروسافٹ کے دفتر والے ٹیک پارک کے قریب واقع ہے۔


اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ضلع میں گولہ بارود گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو کھلے علاقوں میں گرے، پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچا ہے لیکن جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


بیرشیبہ نیگیو کے صحرا میں واقع ہے، جہاں اسرائیل کا نیواتیم فضائی اڈہ بھی موجود ہے۔


اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹر میں ممکنہ خرابی ایرانی میزائل روکنے میں ناکامی کی وجہ ہوسکتی ہے۔


دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے رات بھر کارروائیوں کے دوران 4 ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ایک ڈرون کو حیفہ کے اوپر مار گرایا گیا، جبکہ باقی تین ڈرونز کو بحیرۂ مردار کے علاقے میں روکا گیا۔


اسرائیلی فوج نے ان میں سے بعض ڈرونز کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ڈرونز کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔