موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے موڑتاڑ منڈل میں نیشنل ہائی وئے 63 پر کانگریس حکومت کے خلاف بی آر ایس قائدین نے راستہ روکو احتجاج منظم کیااور چیف منسٹر ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔
بالکنڈہ (منصف نیوز بیورو) حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے موڑتاڑ منڈل میں نیشنل ہائی وئے 63 پر کانگریس حکومت کے خلاف بی آر ایس قائدین نے راستہ روکو احتجاج منظم کیااور چیف منسٹر ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔
اس موقع پر صدرمنڈل بی آرایس موڑتاڑ ایلیا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پوراکرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ریاستی وزیر زراعت تملا ناگیشور راؤ کے تبصروں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جنہوں نے کہا تھاکہ کسانوں کو اس فصل کی کاشت کے لیے رعیتو بندھو نہیں دیا جائے گا ان کے اس بیان کی بی آر ایس سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔
کانگریس کو مخالف کسان پارٹی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کانگریس حکومت سے رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری کا مطالبہ کیا‘بصورت دیگر آنے والے دنوں میں عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے گا۔
بی آر ایس پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ سابقہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں رعیتو بند ھوا سکیم کے تحت کروڑوں روپے کی اجرائی عمل میں آئی تھی۔
جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس پارٹی تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔