انٹرٹینمنٹ

نورافتحی کے لاؤنی ڈانس پرمادھوری دکشت نے سیٹیاں بجائیں

کلرس ٹی وی نے شوکاایک پرومو ویڈیو شیئر کیا ہے۔اس ویڈیومیں مادھوری کہتی ہیں کہ وہ نورا فتحی کو لاونی ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔مادھوری کی اس خواہش کو نورا پورا کرتی نظر آتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت ڈانسنگ کوین نورا فتحی کی لاونی ڈانس سے متاثر ہو گئی۔ نورا فتحی کا ڈا نس لوگوں کو بے حد پسند آتا ہے۔نورا ان دونوں ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ کو جج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس شوکو کرن جوہر،مادھوری دکشت بھی جج کر رہی ہیں۔

 کلرس ٹی وی نے شوکاایک پرومو ویڈیو شیئر کیا ہے۔اس ویڈیومیں مادھوری کہتی ہیں کہ وہ نورا فتحی کو لاونی ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہیں۔مادھوری کی اس خواہش کو نورا پورا کرتی نظر آتی ہیں۔ اسٹیچ پر امرتا کھانولکر کے ساتھ نورا لاونی ڈانس کرتی ہیں، جسے دیکھ کر مادھوری دکشت بھی ان کی دیوانی ہو جاتی ہیں اور جم کر سیٹی بجاتی ہیں۔

نورا فتحی جلدتھینک گاڈ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن اور سدارتھ ملہوترا بھی نظر آنے والے ہیں۔فلم ’تھینک گاڈ‘ 25اکتوبر2022کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔