بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا شوحیدرآباد میں منسوخ
پب میں عوام کے جمع ہونے کی اطلاع پر پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کردیاتھا۔ اس کے بعد تقریب کے منتظمین نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ تقریب کی منسوخی کی اطلاع دی۔
حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا شوحیدرآباد میں منسوخ کردیاگیا۔یہ شوکل شب ہونے والاتھاتاہم پولیس کی جانب سے اجازت نہ دینے کے بعد آخری لمحات میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔منتظمین نے اداکارہ کی لائیو ڈی جے پرفارمنس کا منصوبہ بنایا تھا۔
11 بجے سے 12.30 بجے تک منعقد ہونے والے پروگرام کے ٹکٹ بک مائی شو کے ذریعہ تقریباً 500 شرکاء کو فروخت کیے گئے تھے تاہم پولیس نے امن و امان کی بنیاد پر شو کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی۔ انکار کے باوجود منتظمین نے اس امید پر سنی لیونی کو حیدرآباد مدعو کیا کہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
پب میں عوام کے جمع ہونے کی اطلاع پر پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کردیاتھا۔ اس کے بعد تقریب کے منتظمین نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ تقریب کی منسوخی کی اطلاع دی۔ پب پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ شرکاء جنہوں نے ٹکٹ خریدے تھے شام 8 بجے سے پنڈال میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔