دیگر ممالک

بیلسٹک میزائل تجربہ کے موقع پر کم جونگ اُن کی بیٹی پہلی بار منظر عام پر

ٹیسٹ کے دوران باپ بیٹی ہاتھ پکڑے کھڑے تھے جس پر امریکہ کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔ کم جونگ دنیا کے سب سے خفیہ ملک کی قیادت کرتے ہیں جس سے لوگ ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما کم جونگ ان پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ دنیا کے سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے بیٹی کے بارے میں قیاس آرائیوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کی بیٹی کا نام کم چو-ایئی ہو سکتا ہے جو جمعہ کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے دوران مسٹر کِم جونگ کے ساتھ تھی۔

ٹیسٹ کے دوران باپ بیٹی ہاتھ پکڑے کھڑے تھے جس پر امریکہ کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔ کم جونگ دنیا کے سب سے خفیہ ملک کی قیادت کرتے ہیں جس سے لوگ ان کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی تصاویر شمالی کوریا کی ملکیتی خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے پیش کی ہیں جس میں دونوں ہاتھ پکڑے بات کرتے، حکام سے معلومات لیتے، میزائل کا معائنہ کرتے اور میزائل کا تجربہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واشنگٹن کے اسٹمسن سنٹر میں شمالی کوریا کے ماہر مائیکل میڈن نے کہا کہ چو-اے ئی کاسامنے آنا اہم ہے۔ میڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی کوریا کی قیادت کرنے والے خاندان کی مسٹر کم جونگ تیسری نسل ہیں جن کی اقتدار پر مضبوط گرفت ہے۔

a3w
a3w