مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مکّہ مکّرمہ کے بُرج الساعت پر بجلی گِر گئی (ویڈیو)

مکّہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران حرمِ کعبہ کے جوار میں واقع کلاک ٹاور پر بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں علاقےمیں خوف ہراس پھیل گیا۔

مکّہ مکرمہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مکّہ مکرمہ میں واقع 600 میٹر بلند کلاک ٹاور ” برج الساعت” پر رات کے وقت بجلی گر گئی ہے۔ مکّہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران حرمِ کعبہ کے جوار میں واقع کلاک ٹاور پر بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں علاقےمیں خوف ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب: منیٰ میں عازمینِ حج کے خیرمقدم کی تیاریاں عروج پر
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی

سوشل میڈیا سے شیئر کئے گئے مناظر میں کئی شاخوں والی بجلی ٹاور پر گرتی دِکھائی دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ برج الساعت کی تعمیر 2010 میں مکمل ہوئی۔ 600 میٹر بلندی کے ساتھ یہ گھڑیال والا برج دنیا کا بلند ترین گھڑیال بُرج ہے۔ برج میں کثیر تعداد میں ہوٹل اور شاپنگ سینٹر پائے جاتے ہیں۔