انٹرٹینمنٹ

عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین کے انتقال پر بالی ووڈ ستاروں کا اظہار دکھ

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ذاکر حسین پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا بہت افسوسناک دن۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے بلاگ پر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا ایک مہارت، ایک منفرد استاد، ایک ناقابل تلافی نقصان۔۔ ذاکر حسین

ممبئی: بالی ووڈ ستاروں نے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز اور پدم وبھوشن استاد ذاکر حسین کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔پدما وبھوشن استاد ذاکر حسین امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں انتقال کر گئے۔ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے ذاکر حسین کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ذاکر حسین پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا بہت افسوسناک دن۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے بلاگ پر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا اور لکھا ایک مہارت، ایک منفرد استاد، ایک ناقابل تلافی نقصان۔۔ ذاکر حسین۔ ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا، ‘استاد ذاکر حسین صاب کے المناک انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ وہ واقعی ہمارے ملک کے میوزیکل ورثے کا خزانہ تھے۔ اوم شانتی۔’

انوپم کھیر نے لکھا، ‘کون جانتا ہے کہ دل کب تک اداس رہے گا! کون جانے کب تک آواز خاموش رہے گی!! الوداع میرے دوست تم اس دنیا سے چلے گئے! صدیوں یادوں میں رہیں گے! آپ بھی… آپ کا ٹیلنٹ بھی… اور آپ کی بچپن جیسی مسکراہٹ جو دل کی گہرائیوں کو چھو لیتی ہے!! قرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ذاکر حسین کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ قرینہ کے والد رندھیر کپور کے ساتھ نظر آرہے ہیں، فوٹو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- ‘ہمیشہ سے استاد’۔ ملائکہ اروڑہ نے طبلہ نواز کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا – ‘ریسٹ ان پیس لیجنڈ’۔

بھومی پیڈنیکر نے انسٹاگرام پر استاد کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’استاد ذاکر حسین کی موسیقی ہمیشہ ہمارے دلوں میں گونجتی رہے گی‘‘ رنویر سنگا نے ذاکر حسعن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، رتیش دیشمکھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ذاکر حسین صاحب کا انتقال ہندوستان اور عالمی موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ جناب آپ کی موسیقی ایک تحفہ تھی، جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ آپ کا ورثہ لازوال رہے گا۔ آپ کی روح تال اور دھنوں سے گھری رہے۔ ذاکر حسین صاحب کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے تعزیت۔

فلمساز ہنسل مہتا نے ایکس پر لکھا، "استاد ذاکر حسین کا چند گھنٹے قبل انتقال ہو گیا ۔ آخرکار، استاد جی… وہ شخص جس نے طبلے کو پرکشش بنایا، ان کے اہل خانہ اورپوری دنیا میں موجود مداحوں کے لیے گہری تعزیت۔‘‘