شمالی بھارت

دوست کی موت سے دلبرداشتہ نوجوان جلتی چتا پر کود پڑا

اترپردیش کے ضلع فیرو ذباد کے تھانہ نگلا کھنگر علاقے میں ہفتہ کو دوست کی موت سے دلبرداشتہ ہوئے ایک نوجوان نے جلتی چتا پر کو د کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

فیرو زآباد: اترپردیش کے ضلع فیرو ذباد کے تھانہ نگلا کھنگر علاقے میں ہفتہ کو دوست کی موت سے دلبرداشتہ ہوئے ایک نوجوان نے جلتی چتا پر کو د کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

لوگوں نے اسے نکال کر زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے اسے آگرہ ریفر کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگلا کھنگر کے گاؤں مڑھیا نادیا کے رہنے والے اشوک کمار اور گدھیا پنچوٹی کے رہنے والے آنند گورو راجپوت (42) کے درمیان گہری دوستی تھی۔

اشوک کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال ہفتہ کو ہوا۔ لواحقین لاش کو آخری رسومات کے لیے جمنا کے کنارے سروپور گھاٹ لے گئے۔ آخری رسومات یہاں ادا کی گئیں۔

چتا کو جلایا گیا تو لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے۔ کچھ لوگ وہاں موجود تھے۔ اسی دوران اشوک کا دوست آنند گورو روتا ہوا وہاں پہنچ گیا۔ جب تک وہاں موجود لوگ کچھ سمجھ پاتے، اس نے اپنے دوست کی چتا پر چھلانگ لگا دی۔ جلتے ہوئے کوئلوں پر لیٹنے سے وہ شدید جھلس گیا تھا۔

نوجوان کو چتا پر پڑا دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ جلدی میں اسے جلتی ہوئی چتا سے اٹھا کر گورنمنٹ ٹراما سنٹر فیروز آباد میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے آگرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نگلہ کھنگر انچارج مہیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ معاملے سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔