بالی ووڈ کے ستارے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ممبئی اور مضافات کی پارلیمانی نشستوں پر ووٹ ڈالنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معززین شخصیتوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ستاروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیر کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ممبئی اور مضافات کی پارلیمانی نشستوں پر ووٹ ڈالنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معززین شخصیتوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ ستاروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیر کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ممبئی کی چھ سیٹوں سمیت مہاراشٹر کی 13 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ان میں شاعر فلمساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ گلزار، سونالی بیندرے، تبو، فرحان اختر، انیل کپور، زویا اختر، سنیل شیٹی، دھرمیندر، ہیما مالنی، ایشا دیول، گووند آہوجا، پریش راول، شوبھا کھوٹے، اکشے کمار، جھانوی کپور شبانہ اعظمی اور دیگر مشہور شخصیات نے ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈالا۔
بالی ووڈ میں ‘کھلاڑی کمار’ کے نام سے مشہور اکشے کمار ممبئی میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے صبح سویرے روانہ ہوئے۔ کینیڈین شہریت واپس کرنے کے بعد اکشے کا یہ پہلا ووٹ ہے۔
اکشے نے گزشتہ سال اپنی ہندوستانی شہریت حاصل کرلی تھی، اس سے پہلے وہ کینیڈا کے شہری تھے۔ فخریہ انداز میں اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں باہر آئیں اور ووٹ دیں۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بیوی رشمی، بیٹوں تیجس اور آدتیہ کے ساتھ باندرہ ایسٹ میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئے۔
مختلف بڑی پارٹیوں کے امیدوار جیسے کانگریس کے پروفیسر ورشا گائیکواڑ اور بھوشن پاٹل، شیو سینا (یو بی ٹی) کے اروند ساونت، انیل وائی۔ دیسائی، سنجے دینا پاٹل، امول جی کیرتیکر، بی جے پی کے اجول نگم، پیوش گوئل، مہر کوٹیچا، شیو سینا کے رویندر وائیکر، یامنی وائی۔ جادھو، راہل شیوالے اور مختلف پارٹیوں کے دیگر امیدواروں یا آزاد امیدواروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔