ایشیاء

افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کردیا

افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کی بندش پر ایک سرکاری بیان جاری کیا۔

نئی دہلی: افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کی بندش پر ایک سرکاری بیان جاری کیا۔

ایکس (پہلے ٹویٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں افغانستان سفارت خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ

"پریس بیان 24 نومبر 2023 کو اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ نئی دہلی میں مستقل طور پر بند ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کرنے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے”۔
"23 نومبر سے یہ نافذ العمل رہےگا۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی طرف سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے لیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ 30 ستمبر 23 کو سفارتخانے کی جانب سے پہلے آپریشن بند کیے جانے کے بعد کیا گیا تھا، یہ اقدام اس امید پر کیا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کے موقف میں مثبت تبدیلی آئے گی تاکہ مشن کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جا سکے۔ "