مہاراشٹرا
ممبئی پولیس کو ملی بم دھماکے دھمکی، ایک گرفتار
ٹوئٹر کے ذریعے پولیس کو دھمکی دینے کا ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ممبئی کو دہلانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ دھمکیاں پولیس کو فون کالز اور ای میلز کے ذریعے موصول ہوتی تھیں۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے پیر کو ایک اور بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد آج ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پیر کی صبح 11 بجے کے قریب ایک پیغام کے ذریعے دھمکی ملی کہ وہ ممبئی میں بہت جلد دھماکہ کرنے والا ہے۔
ٹوئٹر کے ذریعے پولیس کو دھمکی دینے کا ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ممبئی کو دہلانے کی دھمکی موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق اب تک یہ دھمکیاں پولیس کو فون کالز اور ای میلز کے ذریعے موصول ہوتی تھیں۔
ممبئی پولیس نے اس پیغام کو سنجیدگی سے لیا اور متعلقہ اکاؤنٹ کی چھان بین شروع کی اور منگل کو ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔