صحت

ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے نمک کی مقدار پر نظررکھنا ضروری: کویتا دیوگن

صحت کا خیال رکھتے ہوئے نمک کا استعمال کم کرنا بہت ضروری ہے یہ صلاح لوگوں کو نیوٹریشن ایڈوائزر، ٹاٹا سالٹ لائٹ کویتادیوگن نے دی ہے۔

نئی دہلی: آج کے دور میں ہائی بلڈ پریشر ایک وبا کی طرح سب کو متاثر کر رہا ہے اس سے بچنے کے لیے نمک کی مقدار پر نظر رکھنا اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے نمک کا استعمال کم کرنا بہت ضروری ہے یہ صلاح لوگوں کو نیوٹریشن ایڈوائزر، ٹاٹا سالٹ لائٹ کویتادیوگن نے دی ہے  انھوں نے مشورہ دیاکہ نمک (سوڈیم کلورائیڈ) خوراک میں ضروری ہے، یہ اعصاب اور پٹھوں کے مناسب کام کے لیے ضروری ہے۔

 لیکن صرف 2400 ملی گرام یا 5 گرام (1 چمچ) یومیہ سوڈیم کی مقدار پر قائم رہنا ضروری ہے۔ وہ لوگ جو بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں یا بہت زیادہ پسینہ بہاتے ہیں انہیں تھوڑا زیادہ نمک کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن زیادہ نمک کھانے سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

کویتادیوگن نے مزیدکہاکہ نمک اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ سوڈیم سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر کو سنگین بنا سکتی ہے، اور ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماری کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسی لیے روزمرہ کے کھانے میں نمک (سوڈیم) کی مقدار کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

ہائی بلڈ پریشر بھی فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ نمک کا زیادہ استعمال کم کر کے فالج جیسی مہلک بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ خوراک میں نمک کی مقدار کم کرنے کے لیے پانی زیادہ پینا، سوڈیم کو متوازن رکھنے کے لیے، ایسی غذائیں زیادہ کھائیں جن میں پوٹاشیم زیادہ ہو، کسی بھی کھانے میں اضافی نمک نہ ڈالیں۔ بغیر نمک کے پھل اور سلاد کھائیں۔

معروف نیوٹریشن ایڈوائزرنے مزید کہاکہ یہ بھی ضروری ہے کہ احتیاط سے فیصلہ کیا جائے کہ کون سا نمک کھانا ہے۔ نمک کا آپ کا انتخاب آپ کی صحت میں اہم فرق لا سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر اور اس سے منسلک دل کی بیماری کے خطرے سے بچنے کے لیے، کم سوڈیم والے نمک کے قابل اعتماد برانڈ کا انتخاب کریں، جو آیوڈین والے نمک کے مقابلے میں 15فیصد سے 30فیصد کم سوڈیم فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہو۔

انھوں نے صلاح دی کہ نمک بہت سی خوردنی اشیا میں موجود ہوتا ہے، جیسے ڈبہ بند خوراک ، پاپڑ، کیچپ اور روٹی وغیرہ۔ کھانے کی کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس پر موجود لیبل کو ضرور پڑھیں۔ بہت زیادہ نمک کھانے سے بچنے کے لیے فی 100 گرام جن میں لیبل پر 1.5 گرام سے زیادہ نمک یا 0.6 گرام سے زیادہ سوڈیم ہو ایسی غذائیں نہ کھائیں۔

نمک کے بجائے لیموں، چلی فلیکس، کالی مرچ پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، لہسن پاؤڈر جیسے ذائقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ دھنیا، پودینہ، اوریگانو، تھائم اور تلسی جیسی جڑی بوٹیاں بھی کھانے کے ذائقے کو بڑھا سکتی ہیں۔