Uncategorizedانٹرٹینمنٹ

’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تیجس میں ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر انکا مذاق بن گیا۔  گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم تیجس باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی جس نے مجموعی طور پر صرف چھ کروڑ 20 لاکھ کا ہی بزنس کیا۔ 

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تیجس میں ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر انکا مذاق بن گیا۔  گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم تیجس باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی جس نے مجموعی طور پر صرف چھ کروڑ 20 لاکھ کا ہی بزنس کیا۔ 

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

فلم کی ناکامی کو مختلف وجوہات سے جوڑا جارہا ہے  تاہم فلم کی منظر کشی، ایکشن سین اور گرافکس کو لے کر سوشل میڈیا پر اسکا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

 فلم کے اس سین میں اداکارہ کو اسٹنٹ کرتے ہوئے ایک فوجی کی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ انہیں اس سین میں اس طرح بچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسکا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا "میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں، دوستوں آپ بھی اس ماسٹر پیس کو سپورٹ کریں۔”

  ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ "اس فلم سے آسکر کیسے مس ہوگیا؟”

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم تیجس کو عمدہ قرار دیا تھا جبکہ اینیمل کی کامیابی پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔