دہلی

دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی سے افرا تفری

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی سے کئی گھنٹے تک افراتفری کا ماحول رہا۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
25پروازوں میں بم کی اطلاع
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ دھمکیاں پچھم وہار کے جی ڈی گوینکا اسکول میں صبح تقریبا 6 بج کر 15 منٹ پر اور آر کے پورم کے ڈی پی ایس اسکول میں صبح 7.05 بجے فون پر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

بم کی دھمکی کے بعد کی گئی تحقیقات میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی تاہم احتیاطاً اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔