تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی روکنے آئی ٹی چھاپے:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ آئی ٹی کی ٹیموں کی جانب سے بی جے پی اورریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے امیدواروں کے مکانات پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے؟

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے پالیروکے کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی قیامگاہوں پر آئی ٹی کے آج صبح چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی کی جانب سے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
42کروڑ روپئے ضبط۔ رقم،کارٹن میں بھر کر رکھی گئی تھی
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ آئی ٹی کی ٹیموں کی جانب سے بی جے پی اورریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے امیدواروں کے مکانات پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے؟

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پارٹی امیدوار ٹی ناگیشورراو اور آج پی سدھاکرریڈی کے مکانات پر چھاپے مارے گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم مودی خوفزدہ ہیں کیونکہ ریاست میں کانگریس کی سونامی آنے والی ہے۔یہ چھاپے دراصل اس سونامی کوروکنے کی سازش ہے۔

 انہوں نے کہاکہ وہ اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی سونامی میں کار(بی آرایس کا انتخابی نشان) اور کمل(بی جے پی کا انتخابی نشان) بہہ جائیں گے۔