فضائیہ کے سکھوئی طیارہ حادثہ میں دونوں پائلٹ ہلاک
جمعہ کی صبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش درگاکر، حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
نئی دہلی: فضائیہ کا سکھوئی 30 لڑاکا طیارہ آسام کے کاربی انگلونگ علاقے میں جمعرات کو گر کر تباہ ہو گیا، جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
جمعہ کی صبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں پائلٹ، اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش درگاکر، حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ فضائیہ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد سے فضائیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں، فضائیہ نے جمعرات کی رات دیر گئے مطلع کیا تھا کہ ایک سکھوئی طیارہ کے مقررہ وقت پر واپس نہ آنے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا تھا کہ ایک سکھوئی لڑاکا طیارہ کے طے شدہ وقت پر واپس نہ آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اس ہوائی جہاز نے آسام کے جورہاٹ ہوائی اڈے سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اوراس سے جمعرات کی شام 7:42 بجے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔