تلنگانہ

سرکاری امور میں شفافیت کا دعویٰ کتنا سچ؟

حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام امور انتہائی شفافیت کے ساتھ انجام دئیے جانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر حکومت کی کارکردگی ان دعوں کے برعکس ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے تمام امور انتہائی شفافیت کے ساتھ انجام دئیے جانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر حکومت کی کارکردگی ان دعوں کے برعکس ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے

گذشتہ روز ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر تقریباً ایک لاکھ جی اوز (سرکاری حکمناموں) کو اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

ITE&C کی رپورٹ کے مطابق 2جون 2014 سے 9مئی2023 تک سکریٹریٹ کے مختلف محکموں کی جانب سے 1,83,024 جی اوز جاری کئے گئے تاہم حکومت کی ویب سائٹ https:/goir.telengana.gov.in پر سرچ کرنے سے حاصل جی اوز کی تعداد صرف77,706 ہے جس کا مطلب ہے کہ 1,05,318 جی اوز کو سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

سال2021-22 سے2022-23 کے دوران صرف19,126 جی اوز جاری کئے گئے جن میں سے ویب سائٹ پر صرف 2542 جی اوز کو اپ لوڈ کیا گیا۔ 2021-22 کے دوران سکریٹریٹ کے مختلف محکموں کی جانب سے 1,63,896 جی اوز جاری کئے گئے تھے۔

اسی عرصہ میں 75,164 جی اوز کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا اور88,732جی اوز کو اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔2022-23 کے دوران حکومت تلنگانہ نے ایک لاکھ سے زیادہ جی اوز اپ لوڈ نہ کرتے ہوئے نئے سنگ میل کو پار کیا ہے۔