کھیل

باکسنگ: پر اعتماد لولینا کی اولمپک گیمس کے کوارٹرس میں رسائی

ٹوکیو اولمپکس برانز فاتح لولینا بورگوہین (75 کے جی) نے اپنی دوسری کوشش گیمس میں میڈل کے لئے پر اعتماد انداز میں شروع کی ہے جبکه اس نے نا روے کی ہافٹساڈ کو افتتاحی کشتی میں ہرادیا۔

پیرس : ٹوکیو اولمپکس برانز فاتح لولینا بورگوہین (75 کے جی) نے اپنی دوسری کوشش گیمس میں میڈل کے لئے پر اعتماد انداز میں شروع کی ہے جبکه اس نے نا روے کی ہافٹساڈ کو افتتاحی کشتی میں ہرادیا۔

متعلقہ خبریں
خاتون باکسر لولینا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر، باکسنگ مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج ختم
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟

بورگوہین نے مقابلہ صفر پانچ سے جیت لیا۔ جو کہ ہندو ستانی باکسنگ میں غیر معمولی مظاہرہ ہے۔ وہ اب ایک کامیابی سے دور ہے تاکہ برانز میڈل میں ایک اور اضافہ کرسکے۔

جب اس نے 69کے جی زمرہ میں میڈل جیتا تھا لیکن راستہ اس کے لئے آسان نہیں ہے کیو ں کہ اس کا سامنا ٹاپ سیڈ چین کی کی قیان سے آخری 8 مرحلہ میں درپیش ہے جو 4 اگست کو ہوگا اس کشتی میں کامیابی سے اسے کم از کم برانز میڈل مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 4اگست کو اس کی حریف قیان ٹوکیو گیمس کی سلور میڈلسٹ ہے جب 75 کے جی ڈیویزن میں مقابلہ کیا تھا۔

a3w
a3w