حیدرآباد

حیدرآباد میں دیوالی تقاریب کے دوران45افراد کی آنکھیں زخمی، زخمیوں میں بچوں کی اکثریت (ویڈیو)

شہر حیدرآباد اوراس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کی شب دیوالی تقاریب کے ضمن میں آتشبازی کے دوران کم سے کم 45 افراد کی آنکھیں زخمی ہوئی ہیں۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) شہر حیدرآباد اوراس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کی شب دیوالی تقاریب کے ضمن میں آتشبازی کے دوران کم سے کم 45 افراد کی آنکھیں زخمی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

گورنمنٹ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کہا کہ 45 افراد جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی اکثریت شامل ہیں، کو گزشتہ رات سے آئی ہاسپٹل لایا گیا۔ 34افراد کو معمولی انہیں چوٹیں آئیں جبکہ مابقی افراد کو شدید زخم آنے پر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پٹا خے جلانے کے دوران چند افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر جلتے پٹاخوں کی زد میں آنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں زخمی چند افراد خانگی دواخانوں سے رجوع ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ پٹاخے جلانے کے دوران زخمی ہونے سے خود کو بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دریں اثنا دیوالی تقاریب کے دوران ریاست بھر میں آگ لگنے کے 4واقعات پیش آئے ہیں ان میں آتشزدگی کے 3 واقعات شہر میں پیش آئے ہیں تاہم واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن املاک کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ شہر کے قلب میں حمایت نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک فلیٹ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی، اس اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کے ایک فلیٹ میں جلتے دیا کے گرنے سے آگ لگ گئی جبکہ اس فلیٹ کے افراد باہر گئے ہوئے تھے۔

اس آتشزدگی واقعہ کے بعد اپارٹمنٹ میں مقیم افراد میں افراتفری پھیل گئی اور تین فائر انجنوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس آگ پرقابو پالیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔ دوسرا واقعہ سکندرآباد میں پیش آیا۔ آر پی روڈپر واقع برقی آلات کے گودام میں اس وقت آگ لگ گئی جبکہ ایک جلتا ہوا پٹاخہ اس پر گر پڑا۔ حادثہ کے وقت گودام میں کوئی نہیں تھا ورنہ بڑا جانی نقصان ہوتا۔3فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا۔

آتش فروعملہ نے آگ بجھادی۔ شہر کے مضافاتی علاقہ سرورنگر میں ایک فرنیچر کی دکان میں بھی آگ لگ گئی۔ 4فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا اور آگ بجھا دی گئی۔ اس واقعہ میں دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس، آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

جگتیال ٹاؤن میں ایک گارمنٹس شاپ میں بھی آگ لگ گئی۔ آتش فرو عملہ نے آگ کو متصل دکانات تک پھیلنے سے روکتے ہوئے آگ بجھا دی۔ کارمنٹس شاپ کے مالک نے کہا کہ اطراف کے دکانات کے مالکان آتشبازی کررہے تھے کہ ان میں ایک جلتا ہوا پٹاخہ میری دکان میں گرپڑا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ عہدیداروں نے کہا کہ آگ لگنے کے تمام واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔