دہلی
ٹرینڈنگ

اگر آپ کے پاس آدھار، پین یا ووٹر آئی ڈی نہیں ہے تو کیا ہوگا؟ جانیں آپ اپنی شہریت کیسے ثابت کر سکتے ہیں

آدھار کارڈ، پین کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ سے آپ کی شہریت ثابت نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ محض شناخت کا کارڈ ہے، یہ کسی شخص کی شہریت کا حتمی ثبوت نہیں ہے۔ یہی مؤقف بمبئی ہائی کورٹ نے بھی اختیار کیا ہے۔

شہریت کے ثبوت کے لئے ضروری دستاویزات

آدھار کارڈ، پین کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ سے آپ کی شہریت ثابت نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ محض شناخت کا کارڈ ہے، یہ کسی شخص کی شہریت کا حتمی ثبوت نہیں ہے۔ یہی مؤقف بمبئی ہائی کورٹ نے بھی اختیار کیا ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

بمبئی ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایک شخص پر الزام تھا کہ وہ بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر ہندوستان آیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آدھار کارڈ، پین کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ صرف شناخت یا سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے لئے ہوتے ہیں، لیکن ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کوئی شخص ہندوستان کا شہری ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت نے بنگلہ دیشی شہری کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔

سپریم کورٹ کا مؤقف

سپریم کورٹ نے کئی بار یہ کہا ہے کہ آدھار کو شہریت کا ثبوت نہیں مانا جا سکتا۔ حال ہی میں بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرِثانی سے متعلق ایک مقدمہ میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے اس مؤقف کی تائید کی کہ آدھار حتمی اور فیصلہ کن ثبوت نہیں ہے۔ آدھار ایکٹ میں بھی اس بات کا ذکر ہے کہ آدھار کو شہریت کے ثبوت کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

شہریت کیا ہے؟

شہریت کسی ملک کی جانب سے اپنے شہریوں کو دی جانے والی ایک خصوصی حیثیت ہے، جس کے تحت انہیں قانونی حقوق، سرکاری ملازمت کا حق اور انتخابات میں امیدوار بننے کا حق ملتا ہے۔

ہندوستان میں شہریت کیسے ملتی ہے؟

شہریت قانون 1955 کے مطابق:

اگر آپ ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ کو ہندوستانی شہریت مل سکتی ہے، بشرطیکہ 1 جولائی 1987 کے بعد پیدا ہونے والے شخص کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک ہندوستانی شہری ہو۔

اس صورت میں پیدائشی سرٹیفکیٹ (Birth Certificate) ایک اہم ثبوت ہو سکتا ہے۔

دیگر ذرائع:

دوسرے ملک کے شہری بھی طئے شدہ شرائط پوری کر کے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اگر ہندوستان کسی علاقہ کو اپنے دائرے میں شامل کر لیتا ہے تو وہاں کے رہائشی خود بخود انڈین شہری بن جاتے ہیں۔

نیچرلائزیشن (Naturalization) کے تحت طویل عرصے سے ہندوستان میں رہنے والے افراد مخصوص شرائط پوری کر کے شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

شہریت ثابت کرنے کے لئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

آدھار، پین، ووٹر آئی ڈی یا راشن کارڈ جیسے دستاویزات شہریت ثابت کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔

اہم ثبوت:

پیدائشی سرٹیفکیٹ (Birth Certificate)

رہائشی سند (Domicile Certificate)

پیدائشی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کی جاتی ہے؟

گرام پنچایت، میونسپلٹی یا میونسپل کارپوریشن اسے جاری کرتے ہیں۔

اگر پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ ہو تو مقامی پیدائش و اموات رجسٹریشن دفتر سے نان ایویلیبلٹی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے بعد میں پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوائی جا سکتی ہے۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

ریاستی حکومت جاری کرتی ہے۔

اس کے لئے اس ریاست میں کم از کم تین سال رہائش ضروری ہے۔

خاندان کے رجسٹر کی کاپی، پیدائشی سرٹیفکیٹ یا اسکول سرٹیفکیٹ کے ذریعہ یہ سرٹیفکیٹ بنوایا جا سکتا ہے۔