امریکہ و کینیڈا

بریکنگ: امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

صدر امریکہ جوبائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنی نائب اور نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کے لئے حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بنایا جاسکے۔

واشنگٹن: صدر امریکہ جوبائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنی نائب اور نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کے لئے حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ انہیں ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
جوبائیڈن نائب صدر امریکہ کا تلفظ بھول گئے

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ صدارت کی بقیہ مدت کے لئے وہ فرائض کی تکمیل پر توجہ مرکوز کریں گے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ وہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

واضح رہے ک 81 سالہ صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے لئے شدید دباؤ تھا۔

اپنے بیان میں صدر بائیڈن نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صدر کے طور ذمہ داریاں ادا کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔

اسی دوران جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لئے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے باہر نکل جانے کا فیصلہ اتوار کی صبح اچانک ہی لے لیا ہے۔ وہ ہفتہ کی رات تک بھی صدارتی مقابلے کے لئے پوری طرح تیار تھے اور ہٹنے کے لئے راضی نہیں ہورہے تھے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کو پہلے صدارتی مباحثہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں کراری شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جس کے بعد سے انہیں ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے دباؤ کا سامنا تھا۔