دہلی

100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم

سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے جمعہ کے دن کہا کہ ریزروبینک آف انڈیا کے برطانیہ کے بینک والٹس میں رکھا لگ بھگ 100ٹن سونا ہندوستان منتقل کرنے کے اقدام سے ہندوستانی معیشت کیلئے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے جمعہ کے دن کہا کہ ریزروبینک آف انڈیا کے برطانیہ کے بینک والٹس میں رکھا لگ بھگ 100ٹن سونا ہندوستان منتقل کرنے کے اقدام سے ہندوستانی معیشت کیلئے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

آئی اے این ایس سے بات چیت میں سابق وزیرفینانس نے کہا کہ ملک کے باہر رکھا سونا ملک واپس لانے میں کوئی برائی نہیں۔ ہمارا سونا لندن والٹ میں رکھا ہے۔جسے ہندوستانی والٹ میں لایاجارہا ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان سے پوچھا گیاتھا کہ اس اقدام سے ہندوستانی معیشت کی کیا مدد ہوگی۔ وزیراعظم کی معاشی مشاورتی کونسل کے رکن سنجیوسانیال کے بموجب بیشتر ممالک اپنا سونا بینک آف انگلینڈ یا کسی اور جگہ رکھتے ہیں اور اس کی فیس ادا کرتے ہیں۔

ہندوستان کا بیشترسونا اب اس کے اپنے والٹس میں ہوگا۔ 1991ء میں معاشی بحران کے دوران راتوں رات ہمارا سونا باہربھیجاگیاتھا۔ ان کے بموجب یہ ناکام اقدام تھا جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔