یوروپ

برطانیہ: لیبر پارٹی نے پارلیمانی اکثریت حاصل کی، اسٹارمر ہوں گے نئے وزیر اعظم

برطانیہ میں کیر اسٹارمر کی سربراہی میں لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔ براڈکاسٹر ’اسکائی نیوز‘ نے اب تک اعلان کردہ نتائج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

لندن: برطانیہ میں کیر اسٹارمر کی سربراہی میں لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔ براڈکاسٹر ’اسکائی نیوز‘ نے اب تک اعلان کردہ نتائج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار
امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام

اسکائی نیوز نے جمعہ کے اوائل میں کہا کہ پارلیمنٹ کی 650 میں سے 467 نشستوں کے اعلان کے ساتھ لیبر نے 326 نشستیں جیتی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے 326 سیٹوں کی حد تک پہنچنے کے اعلان کرنے سے کچھ منٹ پہلے عام انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے۔

تین نشریاتی اداروں – بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے ایگزٹ پولز نے چند گھنٹے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ لیبر پارٹی 410 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، جب کہ کنزرویٹو پارٹی 131 نشستوں پر سمٹ کر رہ جائے گی۔

مسٹر سنک نے کہا کہ ’’لیبر پارٹی نے یہ عام انتخابات جیت لیے ہیں اور میں نے سر کیر اسٹارمر کو ان کی جیت پر مبارکباد دینے کے لئے فون کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’برطانوی عوام نے آج رات ایک سنجیدہ فیصلہ کیا ہے، سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے اور میں اس شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں۔”

توقع ہے کہ مسٹر سنک برطانیہ کے شاہ چارلس III سے ملاقات کے فوراً بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کریں گے، جس سے اسٹارمر کے لیے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگی۔

لیبر کی جانب سے اپنی اکثریت کی تصدیق کے بعد مسٹر اسٹارمر نے وسطی لندن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے یہ کیا۔ آپ نے اس کے لیے مہم چلائی، آپ اس کے لیے لڑے – اور اب یہ آگیا ہے۔ ’’تبدیلی اب شروع ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’برطانوی عوام کو ہماری آنکھوں میں دیکھنا تھا کہ ہم ان کے مفادات کی خدمت کر سکتے ہیں – اور یہ اب نہیں رکے گا۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’میں آپ سے وعدہ نہیں کرتا کہ یہ آسان ہو گا۔ لیکن جب حالات مشکل ہوجائیں – اور ایسا ہوگا-تب بھی آج کی رات اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہ سب کیا ہے۔‘‘

a3w
a3w