یوروپ

لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی کسی مصروف شاہراہ پر خاتون کا اونٹ کو لے کر چلنا بلا شبہ ایک عجیب بات لگتی ہے۔

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی کسی مصروف شاہراہ پر خاتون کا اونٹ کو لے کر چلنا بلا شبہ ایک عجیب بات لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)

سوشل میڈیا پر ایسا ہی ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کو اونٹ کی رسی کھینچے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو جو بہ ظاہر ایک رہائشی کی طرف سے فلمائی گئی تھی سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگئی۔

تاہم برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف” کی رپورٹ کے مطابق اس کی فلم بندی کی تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کلپ کو لندن کے مشرق میں واقع چنگ فورڈ میں فلمایا گیا تھا۔

اونٹ کو دیکھ کر ایک خاتون حیرت زدہ رہ گئی۔ اسے پس منظر میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "میں آج بہت عجیب چیزیں دیکھ رہی ہوں۔ کیا ہو رہا ہے؟۔

جبکہ اس کے ساتھ والی ایک لڑکی نے مزید کہا کہ "دیکھو میں نے تم سے کہا تھا کہ یہ اونٹ ہے”۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا اوراس پر رد عمل دیا ہے۔

بعض ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی ڈرامے کا ہے جس میں اونٹ کو ایک ڈرامے کے سین کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی قانون مجریہ 1976ء میں جاری کردہ خطرناک جنگلی جانوروں کے ایکٹ کے مطابق کسی بھی شہری کو اونٹ رکھنے کے لیے لائسنس رکھنا ہوگا۔

a3w
a3w