امریکہ و کینیڈا

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر سے برآمد تفصیلات عدالت میں جمع

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی چیزیں برآمد کی گئیں جن کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ عدالت میں جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ، خالی خفیہ فولڈرز اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے۔

نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کے حوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔