کھیل

حسام الدین کو ایشیاء باکسنگ چمپئن شپ میں برانز میڈل

حسام الدین نے سیمی فائنل کیلئے اپنے حریف کو واک اوور دیکر برانز میڈل پر اکتفا کیا۔ دوسری جانب اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چھ باکسر فائنل میں پہنچے ہیں۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے باکسر محمد حسام الدین نے اردن میں منعقد ہونے والی ایشیا ایلیٹ باکسنگ چمپئن شپ میں برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے مردوں کے 57 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ کر یہ میڈل اپنے نام کیا۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں حسام کو اپنی دائیں آنکھ کے اوپر چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ سیمی فائنل سے غیرحاضر رہے۔

 حسام الدین نے سیمی فائنل کیلئے اپنے حریف کو واک اوور دیکر  برانز میڈل پر اکتفا کیا۔ دوسری جانب اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے چھ باکسر فائنل میں پہنچے ہیں۔ اسٹار باکسر شیوا تھاپا نے مردوں کے 63.5 کلوگرام زمرے میں مقابلہ کرتے ہوئے ریکارڈ چھٹا تمغہ حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں انہوں نے باکودور عثمانوف (تاجکستان) کے خلاف 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ گووند مردوں کے 48 کلوگرام کے سیمی فائنل میں سنجار تاشکنبے (قازقستان) سے 0-4 سے ہارے اور سمیت 75 کلوگرام زمرہ میں ظفروف (ازبکستان) سے 0-5 سے ہارے اور کانسی کے تمغے کے ساتھ واپس آئے۔

 خواتین کے زمرے میں اولمپک تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین سمیت پانچ کھلاڑی فائنل میں پہنچیں اور کم ازکم سلور میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے فائنل آج اور مردوں کے فائنل کل کھیلے جائیں گے۔