جرائم و حادثات

دوست کے ساتھ جنسی تعلقات کا شبہ، نوجوان نے خاتون کا گلادباکر مارڈالا

گوپال نے حال ہی میں اپنے دوست وینکٹیش عرف وینکی کو شروانی سے ملوایا۔گوپال کو شروانی کا وینکٹیش سے اکثر فون پر بات کرنا پسند نہیں تھا۔ اس کو شبہ تھا کہ شراونی وینکٹیش کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے ہوئے ہے۔

حیدرآباد: دوست کے ساتھ جنسی تعلقات کے شبہ میں ایک نوجوان نے خاتون کا گلا دباکر ہلاک کردیااوربعد ازاں خودسپردگی اختیار کرلی۔یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق انکاپلی سے تعلق رکھنے والا گوپال پینٹنگ کا کام کرتے ہوئے زندگی گذارتاتھا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

حال ہی میں اس کی ملاقات شراونی نامی خاتون سے ہوئی تھی جو ایک دکان میں کام کرتی تھی۔شراونی اپنے شوہر سے جھگڑوں کے بعد گوپال کے ساتھ زندگی گذاررہی تھی۔اس نے قریب میں ہی ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

گوپال نے حال ہی میں اپنے دوست وینکٹیش عرف وینکی کو شروانی سے ملوایا۔گوپال کو شروانی کا وینکٹیش سے اکثر فون پر بات کرنا پسند نہیں تھا۔ اس کو شبہ تھا کہ شراونی وینکٹیش کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے ہوئے ہے۔

اسی مسئلہ پرا س کا جھگڑا شراونی سے ہوگیا۔اس مسئلہ کوبات چیت کے ذریعہ حل کرنے کے لئے تینوں آرکے بیچ گئے۔گوپال نے برہمی کے عالم میں شراونی کاگلادبا کر قتل کردیااور بعد ازاں پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔