تلنگانہ
میناکشی نٹراجن کی یاتراسے پہلے بی آرایس کے لیڈران زیرحراست
اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن کی "جن ہتھ یاترا" جوکریم نگر کے چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ میں منعقد ہونے والی ہے سے قبل اتوار کے دن بی آر ایس کے قائدین کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا۔
حیدرآباد: اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن کی "جن ہتھ یاترا” جوکریم نگر کے چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ میں منعقد ہونے والی ہے سے قبل اتوار کے دن بی آر ایس کے قائدین کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے صبح ہی کئی اپوزیشن پارٹی قائدین کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین نے ریاستی حکومت اور مقامی رکن اسمبلی ایم ستیم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت غیر قانونی گرفتاریوں کے ذریعہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ڈرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
حراست میں لئے گئے قائدین میں سابق مارکٹ کمیٹی چیئرمین مامڈی تریپاتھی ،ملیشم ، سابق سرپنچ جگن موہن گوڑ، کروناکر، لچھیا، جی منیندر اور دیگر شامل ہیں۔