مشرق وسطیٰ

ویڈیو: ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہازکو اپنے قبضہ میں لے لیا، رپورٹ

سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا، "ایم سی ایس ایریز نامی کنٹینر جہاز کو سپاہ (گارڈز) نیوی اسپیشل فورسز نے ہیلی بورن آپریشن میں قبضے میں لے لیا۔"

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے ہفتہ کے روز "خلیج میں یہودی ریاست (اسرائیل) سے تعلق رکھنے والے ایک کنٹینر جہاز کو” قبضے میں لے لیا۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے رپورٹ کیا، "ایم سی ایس ایریز نامی کنٹینر جہاز کو سپاہ (گارڈز) نیوی اسپیشل فورسز نے ہیلی بورن آپریشن میں قبضے میں لے لیا۔” اس جہاز کو اب ایران کے دائرہ اختیار میں آنے والے سمندری علاقے کی طرف بھیجا گیا ہے۔

سیکیورٹی فرم امبری نے کہا کہ اس نے فوٹیج دیکھی ہے کہ "کم از کم تین افراد ایک ہیلی کاپٹر سے کنٹینر جہاز پر تیزی سے سوار ہو رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب "جہازوں میں سوار ہونے کا یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکے ہیں۔”

a3w
a3w