شمالی بھارت

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے رائے دہندوں سے راہول گاندھی اور کھرگے کی اپیل

کھڑگے نے کہا ’’مدھیہ پردیش کے ساڑھے آٹھ کروڑ لوگ آج جیتیں گے کیونکہ وہ تبدیلی کے لیے متحد ہیں۔ ہم پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تبدیلی کی اس تحریک میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ووٹ دیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ووٹروں، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جوش و خروش سے ووٹ ڈالیں اور کانگریس کو اکثریت تک پہنچا ئیں۔

متعلقہ خبریں
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

کھڑگے نے کہا ’’مدھیہ پردیش کے ساڑھے آٹھ کروڑ لوگ آج جیتیں گے کیونکہ وہ تبدیلی کے لیے متحد ہیں۔ ہم پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تبدیلی کی اس تحریک میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ووٹ دیں۔

روزگار کی نئی جہتیں آپ کے منتظر ہیں اور آپ ریاست کے بھرتی گھپلوں سے آزادی حاصل کریں گے۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کا قیمتی ووٹ خواتین کے لیے معاشی تحفظ کی ایک سائیکل بنائے گا، جو انہیں خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرے گا۔

انہوں نے کسانوں، دلتوں اور قبائلیوں سے کہا ’ہمارے کسان، کھیت مزدور بھائیوں اور بہنوں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمت ملے گی اور ان کے ایک ووٹ سے ان کا قرض معاف ہوگا۔ ہمارے دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے لوگ روزمرہ کے مظالم سے نجات پائیں گے اور انصاف کے نظام میں ترقی کے مضبوط شراکت دار بنیں گے۔

کانگریس صدر نے کہا ’’آپ کے ایک ووٹ کی طاقت طلبا کو مالی امداد، صحت اور پینے کے پانی کا حق اور علاج کے لیے مفت انشورنس جیسی اہم سماجی تحفظ فراہم کر سکتی ہے … تو بڑھایئے ہاتھ ووٹنگ کے بٹن پر اور اپنے جمہوری حقوق کو بھرپور طریقے سے استعمال کیجئے۔ مدھیہ پردیش کی جیت ہوگی، بہتر بنے گا اپنا دیش۔

گاندھی نے کہا ’’ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کا طوفان آ رہا ہے – بھاری اکثریت کے ساتھ۔ اپنے گھروں سے باہر نکل کر، آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں – اور منتخب کریں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے بھروسہ والی کانگریس کی حکومت۔

a3w
a3w