تلنگانہ

بی آرایس کے رکن اسمبلی ریڈیانائیک کو تلخ تجربہ کا سامنا

رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ ووٹ مانگنے نہیں آئے بلکہ مسائل حل کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اراضی رکھنے والوں کو مکانات بنانے کیلئے حکومت تین لاکھ روپئے دینے کی تجویز رکھتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی ریڈیانائیک کو تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا۔ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے سلسلہ میں ضلع کے دتا پلی اور ماری پیڈا منڈلوں کو جانے والے رکن اسمبلی کو مقامی خواتین نے ولو منڈل میں روک دیا۔

متعلقہ خبریں
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
مسلم قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

مقامی خواتین نے الزام لگایا کہ ایس سی اور ایس ٹی کو دیئے گئے مکانات پر قبضہ کیاجارہا ہے۔ان خواتین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دس سال سے وہ ان کو ووٹ دے رہی ہیں تاہم قبل ازیں کی حکومت کی جانب سے دی گئی اراضیات پر غیرمجاز قبضے کرنا کہاں تک درست ہے؟۔

انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بعض افراد ڈبل بیڈ روم والے مکان کے لیے رقم مانگ رہے ہیں۔ اس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ ووٹ مانگنے نہیں آئے بلکہ مسائل حل کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اراضی رکھنے والوں کو مکانات بنانے کیلئے حکومت تین لاکھ روپئے دینے کی تجویز رکھتی ہے۔