جرائم و حادثات
میدک میں خاتون نے پھانسی لے لی
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ میدک ٹاون پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ٹاون کے رام نگر علاقہ میں ایک 23سالہ خاتون نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ذرائع کے مطابق سری کانت کی بیوی ایس شوبھا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اس کے شوہر نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں نیند سے بیدار ہونے پر اپنی بیوی کو پھانسی سے لٹکتا ہوا پایا۔
اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ میدک ٹاون پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔