تلنگانہ

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر میں بی آرایس کے دفتر کو ریونیو عہدیداروں نے منہدم کردیا

تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں پولیس کی مدد سے ریونیو کے عہدیداروں نے ملاپورم میں واقع بی آرایس کے دفتر کو منہدم کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں پولیس کی مدد سے ریونیو کے عہدیداروں نے ملاپورم میں واقع بی آرایس کے دفتر کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ریونیو کے عہدیدارتقریبا 100ملازمین پولیس کے ساتھ کل رات دیرگئے پہنچے اوربلڈوزرکا استعمال کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کردیا۔

اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بی آرایس یادگیرگٹہ کے منڈل صدرکے وینکٹیا نے کہاکہ پارٹی منڈل دفتر کی تعمیر دو سال پہلے ملاپورم میں 150مربع گزپر ہوئی تھی۔

انہوں نے بغیرکسی نوٹس کے عمارت کو منہدم کرنے پر ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کی اس کارروائی کی مذمت کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو، حکمران جماعت کانگریس کے ایجنٹ کے طورپر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ آلیر کے کانگریسی رکن اسمبلی بی ایلیا کا رول بی آرایس کے دفتر کو منہدم کرنے میں ہے۔