جرائم و حادثات

کار -ٹینکر لاری کی ٹکر میں پانچ کی موت، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کیا امداد کا اعلان

تمل ناڈو کے تروپور ضلع میں دھارپورم کے قریب منکاداو گاؤں میں جمعرات کی رات ایک کار کے ٹینکر لاری سے ٹکرانے سے دو جوڑوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

چنئی: تمل ناڈو کے تروپور ضلع میں دھارپورم کے قریب منکاداو گاؤں میں جمعرات کی رات ایک کار کے ٹینکر لاری سے ٹکرانے سے دو جوڑوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرین دنڈیگل ضلع کے پالانی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین شامل ہیں۔

جوڑے بالاکرشنن (65) اور ان کی بیوی سیلوی (50) اور تمل منی (50) اور ان کی بیوی چترا (45) سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ کلرانی (55) کی دھراپورم کے سرکاری اسپتال لے جانے کے بعد موت ہوئی۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

a3w
a3w